143

ماڈل ٹائون میں غیر قانونی 13کمرشل عمارتیں سیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد صلوت سعید کی ہدایت پر چیف آفیسرزبیروٹو نے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے عملہ کے ہمراہ ماڈل ٹائون میں غیرقانونی تعمیر کی جانیوالی 13کمرشل عمارتوں کوسیل کردیا۔تفصیل کیمطابق میونسپل کارپوریشن فیصل آباد بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نے دوران وزٹ اعلیٰ حکام کوآگاہ کیا تھا کہ شہر کے پوش علاقہ ماڈل ٹائون میں بعض شہری اپنی رہائش گاہوں کوکمرشل استعمال کررہے ہیں اورمارکیٹ اوردکانیں بنا رکھی ہیں جبکہ میونسپل کارپوریشن سے انہوں نے کوئی اجازت نامہ حاصل کیا اورنہ ہی رہائش کوکمرشل میں تبدیل کرانے کیلئے فیس ادا کی ہے اوروہ اپنی رہائش گاہوں کوکمرشل کے طورپر استعمال کررہے ہیں جوکہ سراسرغیرقانونی ہے جس پر چیف آفیسرزبیر وٹو نے میونسپل آفسر پلاننگ اوربلڈنگ انسپکٹروعملہ کے ہمراہ ماڈل ٹائون میں کریک ڈائون کرتے ہوئے 13کمرشل عمارتوں کوسیل کردیا۔ چیف آفیسر کا کہنا تھاکہ بائی لاز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رہائشی عمارتوں کوبطور کمرشل استعمال کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں