پشاور(سپورٹس نیوز) سی سی پی او پشاور سید اشفاق انورکی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں قماربازوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، *ایس پی سٹی ڈویژن طیب جان کو خفیہ انفارمیشن ملنے پر ڈی ایس پی سٹی نور حیدر خان* کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول عاکف انجم نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ فوری کارروائی کے دوران اندرون شہر شاہ قبول کی حدود سٹینڈ میں کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا، تمام ملزمان پشاور کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں جوکہ موبائل فونز کے زریعے جاری کرکٹ میچوں پر جوا کھیلنے میں مصروف تھے، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران جوا کھیلنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے، ملزمان کے قبضہ سے داو پر لگی رقم ہزاروں روپے اور چار عدد موبائل فونز بھی برآمد کرلئے گئے ہیں
