47

حکومت کی پہلی ترجیح معیشت کی بحالی اورمہنگائی کا خاتمہ ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں سابق اپوزیشن لیڈر چوہدری شیراز کاہلوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا دور دوبارہ شروع ہو چکا ہے ۔ پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا تھا یہ ان کا سب سے بڑا کریڈ ٹ ہے ۔ اب وہ پاکستان کو معاشی گرداب سے بھی کسی حد تک اللہ کے فضل سے نکالنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی پہلی ترجیح معیشت کی بحالی اور مہنگائی کا خاتمہ ہے۔ جن کی قسمت میں رونا دھونا لکھا ہے وہ اگلے پانچ سال تک چیختے چلاتے نظر آ ئیں گے ۔ میاں نواز شریف کی قیادت میں وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ ن عوامی خدمت کے جذبے سے کام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کی سر پرستی وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز کیلئے باعث اعزاز ہو گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں