20

وقت بہت قیمتی ہے اس کا صحیح استعمال کرنا چاہیے ، عامر خان

ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ مسٹر فیکٹ عامر خان نے ایوارڈز شو میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں عامر خان نے دی گریٹ انڈین کپل شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے ذاتی زندگی اور فلموں کے حوالے سے مختلف سوالات کے جوابات دیے ۔ شو کے دوران کپل شرما نے عامر خان کی بہنوں سے پوچھا کہ کیا کبھی آپ نے عامر کو بچپن میں مارا تھا جس پر ان کی چھوٹی بہن دیا کہ میں نے بچپن میں عامر کی بہت کلاس لی تھی۔ اسی دوران بھارتی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے عامر خان نے کسی بھی ایوارڈ زشو میں شرکت نہ کرنے کی وجہ پوچھی تو اس پر عامر خان کا کہنا تھا کہ وقت بہت قیمتی ہے اس کا صحیح استعمال کرنا چاہیے ۔واضح رہے دی گریٹ انڈین کپل شو ناظرین کی تعداد میں کمی سے کپل شرما کی نیٹ فلکس کی واپسی عالمی درجہ بندی میں نیچے چلی گئی۔دی گریٹ انڈین کپل شو نے نیٹ فلکس پر اب تک چار اقساط نشر کی ہیں ، لیکن ناظرین کی تعداد توقع کے مطابق نہیں بڑھ رہی ہے۔نیٹ فلکس کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق ، دی گریٹ انڈین کپل شو کی چار اقساط آن ایئر جانے اور ایک ماہ بعد ناظرین کی تعداد میں کمی دیکھی جارہی ہے۔دی گریٹ انڈین کپل شو ہندوستان میں اسٹریمر کے لئے نئے ناظرین کو راغب کرنے کی کوشش کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں