سرگودھا (بیورو چیف) پیپلز پارٹی آئین’ جمہوریت اور انسانی حقوق کی محافظ ہے جس کی تاریخ شہادتوں اور قومی جدوجہد سے عبارت ہے اس کے خاتمے کے خواب دیکھنے والے خود ختم ہوگئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی آج بھی ملک کی سب سے بڑی اور عوام کے دلوں پر حکمران کرنیوالی جماعت ہے طور پر میدان سیاست میں برسر پیکار ہے ان خیالات کا اظہار راہنما پاکستان پیپلز پارٹی متین احمد قریشی نے کیا ۔
