17

SHOتھانہ کمیرنے چھینا گیا ٹریکٹرقصورسے برآمد کر لیا

ساہیوال (بیوروچیف) ایس ایچ او تھانہ کمیر ضلع ساہیوال کی دبنگ کاروائی۔ایک ماہ قبل چھینے گئے ٹریکٹر ٹرالہ کو ضلع قصور سے برآمد کروا لیا۔اہل علاقہ کا اظہار تشکر مدعی نے جذبات میں آ کر ٹریکٹر کو بوسے دینا شروع کر دیے ایس ایچ او تھانہ کمیراور ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کے حق میں نعرے لگائے۔محنتی اور ایماندار پولیس افسر ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔اہل علاقہ اور مدعی کے مطابق اسی ٹریکٹر ٹرالہ کی بدولت روزی روٹی کا سلسلہ جاری کیا ہوا تھا جو کہ ایک ماہ قبل سے ٹریکٹر ٹرالہ چھینے جانے کے بعد بچوں کا پیٹ پالنا مشکل ہو گیا تھا۔اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے مجھ غریب پر اپنا خاص کرم فرمایا ۔ مزید برا ں اہل علاقہ نے ایس ایچ او تھانہ کمیر محمد ظفر اور ڈی ایس پی صدر سرکل کی کاوشوں کو خوبصورت سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں