38

حکومتی پالیسی کاشتکاروں کوزندہ درگورکرنے پر تلی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپا رٹی پی پی 107کے ٹکٹ ہولڈر محمد حفیظ انجم جنجوعہ نے کہاکہ اگر حکومت نے کسان کے حال پر رحم کرنا ہے تو ،ساڑھے بارہ ایکڑ کو 35من کی حد پر لے کر جائیںان سے گندم خریدیں۔ کسان رل گیا ہے مرگیا ہے، کسان کا کون سوچے گا،اگر کسان مطمئن نہیں ہے تو پالیسی کا کیا کرنا ہے، پنجاب کی نئی حکومت تنگدست کسان،کاشتکار کو زندہ درگور کرنے پر تلی ہوئی ہے تاکہ آنے والے دنوں میں ملک میں گندم کا بحران پیدا ہو گندم کی فی من امدادی قیمت 3900روپے مقرر کی گئی ہے لیکن خریدی نہیں ،کیا اس سے کسان کی لاگت پوری ہو جائے گی ،اگر کسان کے حال پر رحم کرنا ہے تو اپنی پالیسی تبدیل کریں،فی ایکڑ 35من پر رکھیں، کسان پر ظلم نہ کریں،ابھی تک عملہ ہی نہیں تعینات کیا گیا حکومت کے پاس امپورٹ کی گئی گندم کا بڑا اسٹاک پڑا ہے، ٹکٹ ہولڈر محمد حفیظ انجم جنجوعہ نے کہاکہ کسان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،وزیر زراعت بتائیں کیا کسان کو اس کا معاوضہ مل رہا ہے نگران حکومت نے شارٹ فال میں گندم امپورٹ کر لی تھی،پچھلے سال اچھی قیمت ملی ،اس بار بمپر کراپ ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں