مکوآنہ (نامہ نگار) سی آئی اے مکوآنہ پولیس ان ایکشن تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں منشیا ت فروشوں کے خلاف کاروائی پولیس نے اڈا 65 گ ب سے ساجدگجر کو رنگے ہاتھوں منشیات فر و خت کرتے پکڑ لیاپولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ملزم سے پکڑی گئی چرس کاوزن 2434گرام بتایاجاتاہے اہل علاقہ نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرنے پر اے ایس آئی سہیل امجدانجم . ہیڈکانسٹیبل ریاض مختار،کانسٹیبل افضل اور انیس اسلم کوخراج تحسین پیش کیا اس موقع پر سہیل امجد انجم اے ایس ائی نے کہا کہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے علاقے کے نوجوانوں کو منشیات سے بچانا ہمارا مشن ہے۔
