46

جعلی کرنسی کی روک تھام کیلئے نئی کرنسی کے اجراء پرغور شروع

سرگودھا (بیوروچیف) حکومت پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں جعلی کرنسی کی روک تھام کیلئے نئی کرنسی کے اجراء پر غور شروع کردیا ہے جس کی منظوری وزیر اعظم میاں شہباز شریف آئندہ کابینہ کے اجلاس میں لیں گے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملک بھر میں کرپشن اور جعلی کرنسی کی روک تھام کیلئے حکومت نے بڑا فیصلہ کرنے کا عزم کرلیا ہے اور ملک بھر کی کرنسی کو تبدیل کرنے کیلئے کابینہ کے اجلاس میں سمری پیش کی جائیگی کابینہ کی منظوری کے بعد ملک بھر میں نئی کرنسی کے اجراء کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرپشن اور جعلی کرنسی کی وجہ سے عوام پریشانی میں مبتلا ہیں جس کی روک تھام کیلئے نئی کرنسی کا اجراء کیا جائیگا یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مختلف ممالک سے نئی کرنسی کے اجراء کیلئے معاہدہ کیا جارہا ہے جبکہ پرانی کرنسی کو تبدیل کرنے کیلئے وقت دینے کیساتھ ساتھ نئی کرنسی کے ڈیزائن بھی ترتیب دینے کی تیاریاں شروع کردی ہیں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بھی بتایا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی طرف جانے کا سوچ رہا ہے اور جلد اس کی منظوری کابینہ سے لے لی جائیگی اور موجودہ کرنسی کو ڈیجیٹل کرنسی میں تبدیل کرتے ہوئے پاکستان کے بڑے سے بڑے نوٹ کی مالیت 1000روپے رکھنے پر غور کیا جارہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں