گوجرہ (نامہ نگار)لا ہور ہا ئی کورٹ لا ہور نے گوجرہ سب ڈویثرن کے تینو ں ایڈیشنل سیشن ججز اور دو سو ل ججز تبدیل کر دیئے گئے ایڈ یشنل سیشن جج محمد زبیر غوری کو لا ہور، میا ں جاوید اکر م بیٹو کو گجرات، حافظ رضوا ن کو فیصل آ باد تبدیل کر دیا گیا جبکہ سول جج عابداسلا م کو کبیر والا، سول جج عثما ن اکرم کو لاہور تبدیل کر دیا گیا قصور سے ایڈیشنل سیشن جج وسیم مبارک، فیصل آ باد سے ایڈیشنل سیشن جج شفاقت علی اور احمد پور سے عباس رسول وڑائچ کو گوجرہ تبدیل کر دیا گیا سول ججز میں پتوکی سے وقار احمد، ٹیکسلا سے ثروت رحما ن کو گوجرہ تبدیل کر دیا گیا۔
