26

اے سی ٹوبہ کا عوامی شکایات پر مختلف پٹرول پمپس کا وزٹ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ضلع انتظامیہ پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کیلئے مسلسل متحرک ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ علی سمیر نے عوامی شکایات پر تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کے مختلف پیٹرول پمپس کا اچانک وزٹ کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر علی سمیر نے کم پیمانہ اور زائد ریٹ پر پیٹرول اور ڈیزل بیچنے والے پیٹرول پمپس کے مالکان کو بھاری جرمانے کیے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کو حکومتی نرخوں پرفروخت پر یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے پمپس مالکان کو وراننگ دیتے ہوئے کہا کہ اپنے پیمانوں کو درست رکھیں چیکنگ کے دوران کمی پیشی کرنے والوں کو جرمانے کئے جائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں