47

بہت جلد بجلی اورگیس کی قیمتوں میں کمی ہوگی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا علی عباس خاں نے کہاہے کہ معاشی استحکام کے بغیرسیاسی استحکام بھی ممکن نہیں۔ سیاسی اختلافات کوملک اورقوم کیلئے نظراندازکرکے تمام سٹیک ہولڈرز کومتحداوراتفاق ر ا ئے سے ایک ٹیبل پربیٹھناچاہئے۔وزیراعظم میا ں شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجا ب مریم نوازشریف قوم کو مشکلا ت سے نجات دلانے کے لئے متحرک اورعملی اقدامات کررہے ہیں۔قوم کے لئے سب سے بڑامسئلہ یوٹیلٹی بلزہیں ایران سے سوئی گیس پائپ لائن میں ہے جبکہ ایران ،سعودیہ اوردیگردوست ممالک کے ساتھ ہونے والے معاہدوں اورپاکستان میں سرمایہ کاری کے نتیجہ میں بہت جلدبجلی اورگیس کی قیمتوں میں وسیع پیمانے پرکمی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں