لاہور (بیوروچیف) محکمہ تحفظ ماحول نے آلودگی کا باعث بننے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف مہم کے دوران مختلف اضلاع میں گزشتہ 15 دنوں میں 4488 بھٹوں کے معائنے کئے ہیںـ اس دوران ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 170 بھٹے سیل کئے گئے، 705 بھٹوں کو محکمانہ نوٹسز جاری کئے گئے اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب بھٹہ مالکان پر دو کروڑ 13 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیاـ اسی طرح 169 بھٹہ جات کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے محکمہ پولیس سے رجوع کیا گیاـ
