فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت کی ٹیم نے کامیاب چھاپہ مار کر فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال سے چوری ہونیوالی سرکاری ادویات میاں ٹرسٹ ہسپتال کے اندر فارمیسی سے برآمد کر کے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ڈرگ انسپکٹر محسن اصغر کو اطلاع ملی تھی کہ ایف آئی سی ہسپتال سے چوری ہونیوالی سرکاری ادویات میاں ٹرسٹ ہسپتال کے اندر واقع فارمیسی میں فروخت کی جا رہی ہیں، جس پر ڈرگ انسپکٹر محسن اصغر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر فارمیسی کی چیکنگ کی تو وہاں سے ایف آئی سی سے چوری ہونیوالی 53 وائل ہیپاروٹیکس برآمد کر کے مذکورہ فارمیسی کو سیل کر دیا اور استغاثہ متعلقہ تھانے میں دائر کر دیا۔ یاد رہے کہ ایف آئی سی میں گاہے بگانے ادویات چوری ہو رہی تھیں جو کہ مختلف میڈیکل سٹورز پر فروخت کی جا رہی تھیں جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
