فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر نوجوان کو گولی مار کر لہولہان کر دیا، مضروب کو ہسپتال داخل کروا دیا، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود اتھرے ڈاکوئوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق جھنگ بازار کے علاقہ لیاقت آباد گلی نمبر2 کا رہائشی 20سالہ عادل ولد منظور موٹر سائیکل پر کام کاج کے سلسلہ میں گھر سے نکلا تو مین روڈ پر مسلح ڈاکوئوں نے گھیر لیا اور اس سے نقدی اور فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر دی، گولی عادل کی کلائی میں لگی تو وہ خون میں لت پت ہو کر گر پڑا تو اتھرے ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔
