26

گیس کے بڑے ذخائر دریافت

اسلام آباد (بیوروچیف)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)نے صوبہ سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لئے ہیں۔ نور ویسٹ بلاک نمبر 1 میں کامیابی او جی ڈی سی ایل کی اسٹرٹیجک ریسرچ کے اقدامات کیلئے ثابت قدمی کا ثبوت ہے۔ او جی ڈی سی ایل کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق نور ویسٹ بلاک نمبر 1 میں واقع ویل کی اوجی ڈی سی ایل واحد آپریٹر ہے۔ نور ویسٹ بلاک نمبر 1 کے ڈھانچے کو 2975 میٹر کی گہرائی تک او جی ڈی سی ایل کی اندرون ملک مہارت کا استعمال کرتے ہوئے ڈرل اور ٹیسٹ کیا گیا۔ لوئر گورو فارمیشن (A سینڈ)سے 150 پاونڈ فی مربع انچ(پی ایس آئی)کے کنویں کے بہائوکے دبائو پر 32/64″چوک کے ذریعے 1.24 ملین مکعب فٹ یومیہ(ایم ایم ایس سی ایف ڈی)گیس کا تجربہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں