24

عوام کی بے لوث خدمت کامشن جاری رکھیں گے ، خواجہ رضوان ، اکرم انصاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ٹکٹ ہولڈر پاکستان مسلم لیگ (ن) پی پی 117 خواجہ محمد رضوان اور سابق ایم این اے حاجی محمد اکرم انصاری نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے بھی ہم ہی عوام میں نظر آ رہے تھے اور الیکشن کے بعد بھی ہم ہی میدان میں نظر آ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 117 کے علاقے جج والا میں KM ہوزری کی پلی کا افتتاح کرنے کے موقع پر کیا’ اُنہوں نے کہا کہ اگر 2017 میں سازش کے تحت میاں محمد نواز شریف کو نااہل اورپارٹی قیادت سے الگ نہ کیاجاتاتو مسلم لیگ ن کوسیاسی اورپاکستان کومعاشی نقصان کاسامنانہ کرناپڑتا۔ اُنہوں نے کہاکہ 2باروزیراعلیٰ پنجاب اور3باروزیراعظم منتخب ہونے والے لیڈرنے اپنے ادوارمیںملک اورقوم کے لئے جواقدامات کئے وہ آج بھی ریکارڈکاحصہ ہیں۔پنجاب میں اُن کی بیٹی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف بھی عملی طورپرعوام کی خدمات میں مصروف ہیں۔گندم آٹے اورگھی سمیت روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں وسیع پیمانے پرکمی اُن کی معاشی حکمت عملی کانتیجہ ہے۔ بہت جلدبہتری کے لئے مزیداقدامات کئے جائیں گے’ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہبازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی2ماہ کی کارکردگی قابل تحسین ہے’ ووٹ دیتے وقت کھرے اور کھوٹے کی پہچان ضرور کیا کریں’ ابن الوقت لوگوں کو ووٹ دے کر ملک کا نقصان نہ کریں’ مجھے یقین ہے کہ اب عوام کواپنی غلطی کا احساس ہو گیا ہے’ اب جب بھی ملک میں الیکشن ہوں گے عوام میاں محمد نواز شریف کو ہی ووٹ دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں