34

زمین کے تنازع پر بڑے نے چھوٹے بھائی کواینٹیں مارکر قتل کردیا

جڑانوالہ(نامہ نگار)اراضی تنازعہ پر بڑے بھائی نے اینٹوں کے وار کرکے چھوٹے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا،وقوعہ چک نمبر 655/6 گ ب میں پیش آیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ بچیانہ کے نواحی گائوں چک نمبر 655/6 کے رہائشی مقبول کا اپنے چھوٹے بھائی عبدالغفور کیساتھ اراضی کی تقسیم کا تنازعہ چل رہا تھا اسی رنجش پر دونوں بھائیوں کے مابین تلخ کلامی ہوئی جس پر بڑے بھائی مقبول نے اینٹوں کے وار کرکے اپنے چھوٹے بھائی عبدالغفور کو موت کے گھاٹ اتار دیا اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ بچیانہ شعیب شیخ نے نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر شوائد اکٹھے کرکے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں