30

سیڑھی سے گر کر محنت کش ،موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے نوجوان جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کام کرتے ہوئے سیڑھی سے گر کر محنت کش جاں بحق’ تیز رفتار موٹرسائیکلیں ٹکرانے سے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا’ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ بتایا جاتا ہے کہ 20سالہ نوجوان فہد سلیم ولد محمد سلیم اپنے ماموں کے گھر ملت روڈ حسن پورہ میں گھر کی تعمیر کرواتے ہوئے لکڑی کی سیڑھی پر چڑھ کر کام کر رہا تھا کہ سیڑھی سلپ ہونے پر زمین پر گر کر بری طرح زخمی ہو گیا، ریسکیو1122 نے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا، تاہم دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جبکہ 36 گ ب کا رہائشی زاہد ولد اشرف موٹرسائیکل پر سوار ہو کر ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ جب وہ ستیانہ اڈا کے قریب پہنچا تو سامنے سے آنے والے تیز رفتار موٹرسائیکل سے ٹکرا کر بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا، جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال لایا گیا جہاں وہ بھی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں