40

ڈینگی لا روا کی برآمدگی پر فیکٹری اور مارکی مالکان کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت کی ٹیم نے چھاپہ مار کر ڈینگی لاروا کی برآمدگی پر فیکٹری اور دو مارکی مالکان کیخلاف مقدمات درج کر وا دیئے۔ تفصیل کے مطابق محکمہ صحت کی ڈینگی سیل کی انسپکٹر ثمینہ اقبال نے بتایا کہ کینال روڈ پر دوران چیکنگ پیلس مارکی اور زوم مارکی سے ڈینگی لاروا ملنے پر بالترتیب مارکی مالکان شیروان اور علی حمزہ کیخلاف مقدمہ درج کر دیا اور یونین کونسل 218 میں واقع اے آر انڈسٹری میں بھی ڈینگی لاروا ملنے پر فیکٹری مالک عبدالرزاق کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے، منصورآباد پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں