56

بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل میں مریم نواز والے سیل میں بند

راولپنڈی(بیوروچیف)سابق خاتون اول کو اڈیالہ جیل میں اسی جگہ رکھاگیا ہے جہاں 6سال قبل مریم نوازمقید تھیں ، سا بق خاتون اول کوخواتین وارڈ کی بجائے متصل ٹیوٹا ہال کے ایک کمرے میں پابند سلاسل کیاگیا۔جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کوسینٹرل جیل اڈیالہ میں خواتین وارڈ میں رکھنے کی بجائے اس سے متصل (ٹیوٹا)ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کی جانب سے بنائے گئے ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ ہال کے ایک کمرے میں پابند سلاسل کیاگیا ہے۔ یادرہے کہ 2018میں موجودہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کوبھی خواتین وارڈسے متصل ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے اسی کمرے میں دیگر اسیر خواتین سے الگ تھلگ قیدتنہائی میں رکھاگیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں