74

پریتی زنٹا عامر خان کی فلم میں جلوہ گر ہونگی

ممبئی(شوبز نیوز) ماضی میں بالی ووڈ کو سپر ہٹ فلمیں دینے والی معروف اداکارہ پریتی زنٹا اپنے اردگرد بھارتی میڈیا کے فوٹوگرافرز دیکھ کر خوفزدہ ہوگئیں۔پریتی زنٹا ایک بار پھر بڑے پردے پر آنے کے لیے تیار ہیں، وہ عامر خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم لاہور 1947 میں جلوہ گر ہوں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک عرصے سے سِلور اسکرین سے دور رہنے والی پریتی زنٹا کو حال ہی میں ممبئی میں دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریتی زنٹا جینز اور ٹی شرٹ میں ملبوس ہاتھ میں اپنی نیلی جیکٹ لیے ایک عمارت کے قریب چہل قدمی کررہی تھیں کہ بھارتی میڈیا کے فوٹوگرافرز بھی وہاں پہنچ گئے۔جب فوٹوگرافرز نے پریتی زنٹا سے تصاویر لینے کے لیے کہا تو اداکارہ انہیں دیکھ کر بظاہر بے چین اور تنگ نظر آئیں۔پریتی زنٹا نے بھارتی فوٹوگرافرز سے کہا کہ آپ سب مجھے ڈرا رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں