29

محبت بانٹیں اور اپنے بچوں کیساتھ اچھی یادیں بنائیں ، عائزہ خان

کراچی(شوبز نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے ماں کے عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری کردیا۔ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بچوں کے ہمراہ چند تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔پوسٹ کے کیپشن میں عائزہ نے لکھا کہ”ماں کا عالمی دن مبارک، یاد رکھیں کہ بچے اپنے والدین کا ہی آئینہ ہوتے ہیں”۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ “کوئی بھی عمل کرنے سے قبل یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ایک آئینہ مستقل آپ کو دیکھ رہا ہے اور وہ آئینہ آگے وہی دکھائے گا جو اس نے دیکھا”۔عائزہ نے مزید لکھا کہ”محبت بانٹیں اور اپنے بچوں کیساتھ اچھی یادیں بنائیں، بے شک ماں بننا ہر خاتون کی سب سے بڑی طاقت ہوتی ہے، الحمدللہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں