60

کمالیہ پولیس کا منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ ، تین گرفتار

کمالیہ(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل آف پو لیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی اور ڈی پی او ٹوبہ عباد ت نثار کے حکم پر ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ کا ضلع بھر میں منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔حالیہ کاروائی میں ایس ڈی پی او کمالیہ اے ایس پی سند س اسحاق کی سربراہی میں ایس ایچ اوتھا نہ سٹی کمالیہ قیصر ندیم ایس آئی معہ ملازمان پولیس نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش 3ملزمان کو منشیا ت کا مکروہ دھندہ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جن کے قبضہ سے مجموعی طور4کلو210گرام چرس برآمد ہوئی۔پہلی کاروائی میں پولیس ٹیم نے منشیات فروش ملز م خان ولد کبیر سکنہ میاں چنوں کو قابو کیاجس کے قبضہ سے 2کلو260گرام چرس برآمد ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں