26

تحصیل ہسپتال سمندری کی ایمرجنسی میں آنیوالے مریضوں کومشکلات

سمندری(بیوروچیف)تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں ایمر جنسی میں آنے والے مریضوں کو بروقت طبی امداد دینے کیلئے موثر اقدامات آٹھانے کی انتہائی ضرورت ہے ایمر جنسی کی حالت میں آنے والے مریضوں کو ڈیوٹی ڈاکٹر کے چیک اپ کے بعد بہت سی پریشانیوں سے دو چار ہونا پڑتا ہے چاہیے تو یہ کہ چیک اپ کے بعد مریض کو فوری طور پر میڈیسن لگائی جائے لیکن ایسا نہیں ہو رہا ڈاکٹر کی لکھی دوائی بجائے ایمر جنسی وارڈ میں موجود ہونی چاہیے لیکن ایسا نہیں مریض کو میڈ یسن دوسری بلڈنگ میں قائم کیے گئے میڈیکل سٹور سے لے کر آنی پڑتی ہے اس کے بعد مریض کو میڈیسن لگانے کا عمل شروع ہوتا ہیاس دوران ایمر جنسی میں آنے والا مریض کسی حادثہ کا شکار ہونے کا خدشہ ہوتا ہے مزید برآں ایمر جنسی وارڈ میں سٹاف نرسز سمیت دیگر میڈیکل سٹاف کی کمی دور کرنیکی اشد ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں