57

عوامی بہبود کے منصوبوں کو تیزرفتاری سے مکمل کرائیں ، کمشنر فیصل آباد سلوت سعید

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہواجس میں ڈویژن کے اضلاع فیصل آباد،جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں عوامی بہبود کے منصوبوں پر عملدرآمد کی منظوری کے تکنیکی وفنی امور کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر نے فیصل آبادشہر کے ان سروڈ ایریاز میں سیوریج نیٹ ورک کی توسیع کے منصوبے پر عملدرآمد،تحصیل کمالیہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈسپنسری کو بنیادی مرکز صحت کا درجہ دینے،ضلع جھنگ میں مختلف وارڈز کے روڈز کی مرمت وبحالی، چنڈ بھروانہ،کوٹ خان ضلع جھنگ کے علاقوں میں 10 کلومیٹر سٹرکوں کی تعمیر ومرمت اورگورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ میں عدم دستیاب تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے اہم منصوبوں پر عملدرآمد کرانے کی منظوری دی۔انہوں نے کہا کہ عوامی بہبود کے منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں