58

چیمبر آف کامرس بہت جلد سائبر آباد کامنصوبہ شروع کررہا ہے ، ڈاکٹر خرم طارق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری بہت جلد سائبر آباد کا منصوبہ شروع کر رہا ہے جس کے تحت آئندہ دس سالوں میں فیصل آباد کو ٹیکسٹائل سے ٹیکنالوجی کا محور ومرکز بنانے کیلئے مقامی یونیورسٹیوں کے طلبہ کو بین الاقوامی معیار کی فیکلٹی کی مدد سے تخلیقی مصنوعی ذہانت کی عملی تربیت دی جائے گی۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبات کیلئے اس بارے میں پہلے آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر آنے والا دور مصنوعی ذہانت کا ہے اور اگر ہم نے اس ٹیکنالوجی کو بروقت استعمال نہ کیا تو ہم ترقی کی دوڑ میں دنیا سے بہت پیچھے رہ جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں