65

3رکنی گینگ، اشتہاری اورمقدمہ قتل کے 2ملزم گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ ایوب ساہی نے سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈان کرتے ہوئے 12 سال سے مطلوب 1 اشتہاری ملزم،قتل کے مقدمہ میں نامزد 2 ملزمان،ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ریکارڈ یافتہ 3 رکنی گینگ اور ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا،تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹان جڑانوالہ ملک عابد حسین ظفر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ ایوب ساہی نے مقدمہ نمبر 808 بجرم 392 میں 12 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم عمر حیات عرف عمری ساکن تھانہ کر کو گرفتار کر لیا ہے ایوب ساہی نے مقدمہ نمبر 815 بجرم 302 تھانہ کھرڑیانوالہ میں 2 نامزد ملزمان ارشد ولد اسلم،اشرف کو حراست میں لیا ہے پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے ملزمان پر چک نمبر 104 ر-ب کے رہائشی نسیم ولد اللہ دتہ کو قتل کرنے کا الزام ہے ایس ایچ او ایوب ساہی نے ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ریکارڈ یافتہ ڈکیت گینگ کے 3 ارکان اویس ساکن 76 ر-ب،آصف اور فتح شیر ساکنان چینوٹ کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا ہے جن سے مزید انکشافات کی توقع ہے پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے ڈکیت گینگ کی گرفتاری سے ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ایوب ساہی نے منشیات فروشوں کیخلاف جاری مہم کے دوران منصور آباد کے رہائشی سیف گل کو گرفتار کرکے اڑھائی کلو چرس برآمد کر لی ہے جبکہ ایس ایچ او ایوب ساہی نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے 6 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کرنیوالے ملزم ولید کو حراست میں لیکر مقدمہ نمبر 901 درج رجسٹرڈ کیا ایس ایچ او ایوب ساہی کا کہنا ہے کہ سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر ایس پی ٹان ملک عابد حسین ظفر کی سربراہی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں علاقہ کو منشیات فروشوں،چوروں،ڈاکووں اور رسہ گیروں سے پاک کرنا میری اولین ترجیحات ہیں سماج دشمن عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں انہیں علاقہ چھوڑنے پر مجبور کر دیا گیا ہے عوام الناس کو چاہیے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور پولیس کو اطلاع دیں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں کرنے پر سی پی او فیصل آباد اور ایس پی ٹان ملک عابد حسین ظفر نے ایوب ساہی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں