68

میاں رشید احمد کی رانا ثناء اللہ خاں کو مبارک باد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)حالیہ الیکشن میں PP-115سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لینے والے سرگرم سیاسی رہنما میاں رشید احمد نے سابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خاں سے ملاقات کی جس کے دوران مختلف امورپربات چیت کی گئی،میاں رشید احمد نے رانا ثناء اللہ خاں کووزیراعظم کا سیاسی امور کا مشیربننے پر مبارکباد دی اورانہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔میاں رشید احمد نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ خاں خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں اوران کا وزیراعظم کا سیاسی امور کا مشیربننا خوش آئند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں