46

کراچی سے لاہور آنے والی عوام ایکسپریس کو حادثہ

لاہور(بیوروچیف)کراچی سے لاہور آنے والی عوام ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے علاقے جیا بگا کے قریب پھاٹک پر ٹریکٹر ٹرالی انجن سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔حادثے میں انجن کو بھی جزوی طور پر نقصان ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ، ریلوے حکام اپ لائن کلیئر کرنے میں مصروف ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں