104

نواز شریف کو عہدہ لوٹا رہا ہوں، شہباز شریف

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دیدیا ہے، سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے نئے صدر کے انتخاب پر مشاورت کے لیے 18مئی کو (ن) لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے ،جس میں نواز شریف کو پارٹی سربراہ منتخب کا فیصلہ بھی متوقع ہے ، شہبازشریف نے 11 مئی 2024 کو پارٹی کے سیکرٹری جنرل کو اپنا استعفی بھجوایا تھا ، سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے استعفے کی کاپی میڈیا کو جاری کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں