32

گونگی بہری خاتون سے مبینہ زیادتی کا ملزم لاہور سے گرفتار

جڑانوالہ (نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ صدر ریاض اٹھوال نے گونگی بہری خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانیوالے ملزم کو لاہور سے گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق 24 اپریل 2024 کو چک نمبر 66 گ ب کے رہائشی وسیم اشرف نے پولیس تھانہ صدر کو بتایا کہ دیہہ ہذا ہی کے رہائشی اعجاز خان نے اسکی گونگی بہری بہن کو اپنی حویلی میں لیجا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا ہے جس پر پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے متاثرہ خانوں کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سے میڈیکل کروایا تھا گونگی بہری خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد نے ایس پی ٹان جڑانوالہ سے رپورٹ طلب کی اور مقدمہ میں نامزد ملزم کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او ریاض اٹھوال کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دیں ایس پی ٹان ملک عابد حسین ظفر کی سربراہی میں ایس ایچ او ریاض اٹھوال نے دن رات انتھک محنت کرکے مقدمہ میں نامزد ملزم کو لاہور سے حراست میں لیکر جیل منتقل کر دیا ہے ریاض اٹھوال کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب،ار پی او،سی پی او فیصل آباد کے ویژن کے مطابق جس میں چھوٹے بچوں بچیوں اور گونگی بہری خواتین کیساتھ زیادتی کے مقدمات میں نامزد ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے احکامات ہے سی پی او فیصل آباد کامران عادل نے ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او تھانہ صدر ریاض اٹھوال کی کارکردگی کو سراہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں