69

پارٹی پرچم کی سربلندی کیلئے کارکن فعال کردار ادا کریں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) میاں ذوالقرنین حیدری سابق چیئرمین یونین کونسل 96 نے اپنے قائد سابق وزیرمملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی سے ملاقات کی اوراپنے حلقے کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا’ ذوالقرنین حیدری نے سابق وزیر مملکت کو بتایا کہ کہ میری یونین کونسل 96 مسائلستان کا منظر پیش کر رہی ہے’ ٹوٹی سڑکیں’ سیوریج کی ابتر صورتحال اور واسا کے عملے کی نااہلی کی وجہ سے حلقہ مسائل کا گڑھ بن چکا ہے’ بطور یونین چیئرمین میں نے جو کام کروائے تھے وہی کام نظر آ رہے ہیں’ گذشتہ پی ٹی آئی کی چار سالہ حکومت نے جہاں ملک کا نقشہ بگاڑ کر رکھ دیا وہیں میری یونین کونسل میں بری طرح متاثر ہوئی ہے’ انہوں نے چوہدری عابد شیرعلی سے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے آج پنجاب اور مرکز میں ہماری حکومت ہے لہٰذا فوری طور پر میری یونین کونسل کیلئے فنڈز کا اعلان کیا جائے تاکہ وہاں کے مسائل حل کئے جا سکیں’ چوہدری عابد شیرعلی نے سابق چیئرمین یونین کونسل 96 کی بات کو غور سے سنا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا’ انہوں نے کہا کہ میاں ذوالقرنین حیدری جیسے محنتی ورکر پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں جس نے اچھے اور برے وقت میں پارٹی کے ساتھ وفا کی ہے اور قائدین کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائی’ انہوں نے سابق یوسی چیئرمین سے کہا کہ کارکنوں کو متحرک کریں تاکہ عمرانی فتنے سے نجات حاصل کی جا سکے’ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو زیادہ سے زیادہ مسلم لیگ (ن) کا حصہ بنانے کیلئے سرگرم ہو جائیں’ انہوں نے یقین کا اظہار کیا کہ میاں محمد نواز شریف’ میاں محمد شہباز شریف اور محترمہ مریم نوازی کی قیادت میں پاکستان خوشحالی کی منازل طے کر رہا ہے اور آنے والے دو سالوں میں پاکستان کا نقشہ تبدیل ہو گا’ غربت ختم ہو گی اور غریب سکھ کا سانس لے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں