38

2رکنی گینگ گرفتار 6موٹر سائیکلیں ، 2 پسٹل برآمد

جڑانوالہ(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ صدر ریاض اٹھوال نے موٹر سائیکل چوری و چھیننے کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کرکے دوران تفتیش ملزمان کی نشاہدہی پر لاکھوں روپے مالیت کی 6 عدد موٹر سائیکلیں 1 لاکھ روپے نقدی 2 عدد پسٹل برآمد کر لئے ہیں ایس ایچ او ریاض اٹھوال کا کہنا ہے کہ گینگ کے ارکان کاشف اور مدثر اسلم سرکل جڑانوالہ میں دوران واردات شہریوں سے نقدی اور موٹر سائیکلیں چھین کر فرار ہو جاتے تھے ایس پی ٹائون ملک عابد حسین ظفر اور ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ خالد جوئیہ اور SHOریاض اٹھوال کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے شب و روز کی انتھک محنت کرکے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 2 رکنی گینگ کو حراست میں لیا پکڑے جانیوالے ملزمان نے دوران تفتیش شہریوں سے مال و زر لوٹنے کا اعتراف کیا ہے گینگ کی گرفتاری سے وارداتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے پولیس عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے 2 رکنی گینگ کی گرفتاری پر سی پی او فیصل آباد نے ایس ایچ او ریاض اٹھوال اور پوری ٹیم کو شاباش دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں