32

FDA کی انفورسمنٹ ٹیم کاغیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کیخلاف آپریشن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں و تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں دوغیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار اور دفاتر کو سربمہر کردیا جبکہ ڈجکوٹ روڈ پر تجاوزات کے صفایا کے علاوہ کچی آبادی مانانوالہ میں غیر قانونی کمرشلائزیشن پر دو پلاٹس کو بھی سیل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف علاقوں میں ہاؤسنگ سکیموں کی قانونی حیثیت کو چیک کیا تو سرگودھا روڈ پر چک نمبر3 ج ب کی اراضی پر گرینڈ سٹی کے نام پر غیرقانونی ہاؤسنگ سکیم کا دفتر بنا کر لینڈ سب ڈویژن قوانین کی خلاف ورزی کی جاری تھی جبکہ ڈجکوٹ میں ماڈل سٹی کے نام پر غیرقانونی ہاؤسنگ سکیم قائم کرنے کی کوشش کی جاری تھی جنکے خلاف آپریشن کرتے ہوئے غیر قا نو نی تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار اور دفاتر کو سیل کردیا گیا اور ڈویلپرز کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ قانون شکنی سے اجتناب کریں اور ہاؤسنگ سکیموں کے قیام کیلئے تمام تر قانونی و محکمانہ تقاضے پورے کرکے باقاعدہ منظوری حاصل کریں بصورت دیگر مزید خلاف ورزیوں کی صورت میں قصور واروں کیخلاف فوجداری مقدمات بھی درج کرائے جاسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں