46

اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ کے تجاوزات کو ختم کرنے کے احکامات

ماموں کانجن(نامہ نگار) ماموں کانجن ، اسسٹنٹ کمشنر تاند لیانوالہ کا ,وزٹ،پارکس میں پودے لگانیکی ہدایات،گراں فروشی کرنے پر بیکریوں اور گیس کی دوکانوں کے مالکان کو بھاری جرمانے کر دئیے ‘ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ صفا عابد نے میونسپل کمیٹی ماموں کانجن کا وزٹ کیا اس موقع پر چیف آفیسر طارق جاوید،نائب تحصیلدار قیصر خلیق ، میونسپل آفیسر میاں ندیم ہمراہ تھے ۔چوہدری محمد صفدر شاکر سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن نے بھی اسسٹنٹ کمشنر صفا عابد سے خصوصی ملاقات کی اور شہر کے مسا ئل پر تبادلہ خیال کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے غوثیہ کالونی زکراللہ پارک اور علی گوہر پارک کا بھی وزٹ جہاں پر پودے لگانے کی ہدایات جاری کی گئی شہر بھر کیتمام بازاروں میں ناجائز تجاوزات بھی چیک کئے گئے اور ماتحت عملہ کو ناجائز تجاوزات کیخلاف کاروائیوں کے احکامات بھی جاری کئے گئے گراں فروشوں اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والے بیکری اور گیس کی دوکانوں کے مالکان کو بھاری جرمانے بھی کئے۔ بنگلہ چوک میں ٹھنڈے پانی کی سبیل کا افتتاح بھی کیا میونسپل کمیٹی میں پارکنگ اور ایڈوٹائزمنٹ کے ٹھیکہ جات بھی اپنی زیر نگرانی کروائے گئے سول ہسپتال کے باہر پودے لگانے کی بھی ہدایات جاری کی گئی سیم نہر پر واقع پل کی خستہ حالی کو چیک کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں