67

رانا ثناء اللہ کووفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ نامزد ہونے پر مبارکباد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری فقیرحسین ڈوگرنے سابق وفاقی وزیرداخلہ اوروزیراعظم کے مشیرسیاسی وعوامی امور راناثنااللہ خاں کو وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ نامزدہونے پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم میاں شہبازشریف کا فیصلہ اُن کی پارٹی اورحکومتی خدمات کااعتراف ہے ۔اُمیدہے وہ کابینہ میں حکومت کے بہترین معاون اورصوبوں کی بہتری اورحقوقو کے لئے اپنی ذمہ داری پوری طرح اداکریں گے۔ اُن کاکہناتھاکہ راناثنااللہ خاں نے اپنی پوری سیاسی زندگی میں پارٹی کے لئے جوخدمات اورصعوبتیں برداشت کی ہیں اُنہیں کسی طرح بھی نظراندازنہیں کیاجاسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں