23

چنیوٹ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری

چنیوٹ(نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ”ڈرگ فری پنجاب” کے تحت عملی اقدامات جاری ہیں ضلع بھر میں سپیشل مہم کے تحت پولیس ٹیموں کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ایس ایچ او تھانہ لنگرانہ سب انسپکٹر حقنواز کی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروش ملزم کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم نے چک نمبر 242 ج ب سے منشیات فروش ملزم زوہیب احمد کو گرفتار کر لیا گرفتار منشیات فروش ملزم کے قبضہ سے 2200 گرام چرس برآمد ہوئی گرفتار ملزم زوہیب احمد کیخلاف تھانہ لنگرانہ میں 9C/CNSA کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے اس موقع پر ڈی پی او عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ منشیات کے مقدمات کی معیاری تفتیش کویقینی بناتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی اپنی نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھا کر منشیات کا خاتمہ کیا جائے گا آپ کے علاقہ میں منشیات فروشی کی صورت میں میرے نمبر 03237543444 پر اطلاع دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں