111

پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو ہزاروں روپے جرمانہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈمن آفیسر/ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر دکانداروں کو25ہزار روپے جرمانہ کیا۔ انہوں نے مختلف مارکیٹوں وبازاروں،کریانہ سٹوروں پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور نرخناموں کی موجودگی جبکہ تندوروں پر حکومت پنجاب کی مقرر کردہ100گرام وزنی روٹی کی نئی قیمت 13 روپے فی عدد کوبھی چیک کیا اور مقررہ سے زائد قیمت پر اشیا فروخت کرنے والے دکانداروں کو موقع پرہی جرمانوں کی سزا دی۔انہوں نے تندور وہوٹلز مالکان سے کہا کہ وہ روٹی کی نئی مقرر کردہ قیمت پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ جرمانوں سے بچا جاسکے۔انہوں نے واضح کیا کہ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی ہدایات پر پرائس چیکنگ کا عمل مستقل بنیادوں پر جاری ہے اور من مانی قیمت وصول کرنے والے جیل میں جائیں گے۔ یاد رہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پرمحکمہ انڈسٹریز پنجاب نے صوبہ بھر میں 100 گرام وزنی روٹی کی قیمت کا ازسرنو نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق ضلع فیصل آباد میں روٹی کی نئی قیمت 13 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں