116

واسا آپریشنز کوصارفین کی شکایات فوری حل کرنے کا حکم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے آپریشنز سٹاف کو شکایات کے ازالے کے بعد فوری رسپانس کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ شہریوں پر محکمہ کا اعتماد مزید بحال رہے۔ آپریشنز اور کنسٹرکشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایم ڈی واسا نے کہا کہ کسی بھی قسم کی شکایت پر واسا افسران اور سٹاف فوری طور پر اس کے حل کے لئے اقدامات کرتے ہیں تاہم شکایت کنندہ کو رسپانس نہیں کیا جاتا اور وہ سمجھتا ہے کہ اس کی شکایت پر کوئی کام نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشنز کی شکایات کا ازالہ مقرر کردہ وقت میں لازمی ہونا چاہئے جبکہ شکایت کرنے والے صارف سے رابطہ کر کے اس کا فیڈ بیک لازمی حاصل کیا جائے بصورت دیگر متعلقہ آفیسر یا سٹاف سے وضاحت طلب کی جائے گی۔ ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ کنسٹرکشن ڈائریکٹوریٹ جس مین چینل پر ڈرینج کلورٹ تعمیر کررہا ہے اس کی صفائی بھی اس کی ذمہ داری ہے جو اسے پوری کرنی چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں