38

ٹریفک اسسٹنٹ کمشنر بھرتی ہونیوالے 174 امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا فیصلہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پنجاب پولیس کے بڑے افسران کا بڑا کارنامہ ،سی ٹی او فیصل آباد نے حالیہ بھرتی کے تمام مراحل میں کامیابی حاصل کرنیوالے 237میں سے 174 ٹریفک اسسٹنٹ کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن کینسل کرنے کے لیئے سی پی او فیصل آباد سمیت دیگر اعلی افسران کو لیٹر لکھ دیا، بھرتی کے مختلف مراحل میں 237 امیدواروں نے دوڑ،قد،انٹرویو سمیت ریٹن ٹیسٹ پاس اور چیئرمین بورڈ نے ان امیدواروں کی کامیابی کی لسٹیں شائع کرنے کے ساتھ محکمانہ کمپیوٹرائزڈ سسٹم میں کامیاب امیدواروں کے نام اور عہدوں کے ساتھ انکا ڈیٹا بھی فیڈ کیا گیا کامیاب امیدواروں کے مطابق ٹریفک او ایس آئی اور اسکے نائب او ایس آئی نے ان سے سند ویری فیکیشن کروانے کی مد میں فی امیدوار 4/4 ہزار بٹورے ایک ڈی آئی جی نے چیئرمین اور انکے ساتھ ایک ایس ایس پی ممبر جبکہ ایس ایس پی آپریشن فیصل آباد نے بطور سیکرٹری ریکورٹمنٹ بورڈ تقریبا اڑھائی ماہ میں بھرتی کے مراحل مکمل کروا کر 237 ٹریفک اسسٹنٹ کی کامیابی کی لسٹ شائع کی،ذرائع کے مطابق 237 ٹریفک اسسٹنٹ میں سے صرف 62 اہلکاروں کو کامیاب قرار دیا جائے گا جس کے بعد بھرتی کی خوشیاں منانے والے امیدوارکامیابی کا نوٹیفکیشن کینسل کرنے کے فیصلہ پر عدالت جانے کیلئے تیارہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں