83

بیوی سے جھگڑے پر سنگدل باپ نے دو کمسن بیٹیوں کونہر میں پھینک دیا

چیچہ وطنی (نامہ نگار)پنجاب کے علاقے چیچہ وطنی میں بیوی سے جھگڑا ہونے پر ظالم باپ نے مشتعل ہو کر اپنی دوکمسن بیٹیوں کو نہر میں پھینک دیا جس میں سے ایک بیٹی ڈوب کر جاں بحق ہوگئی’ملزم گرفتار’چیچہ وطنی پولیس کا کہنا ہے کہ باپ کی طرف سے نہر میں پھینکی گئی8سال کی بچی کو بچالیا گیا ہے جبکہ دوسری10سالہ بچی کو بچانے کی کوششیں ناکام ہو گئیں جس کی وجہ سے وہ ڈوب کر جاں بحق ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کا اپنی بیوی سے گھریلو جھگڑا چل رہا ہے اور اسی معاملے پر اس نے مشتعل ہو کر یہحرکت کی۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں