61

مضر صحت نوڈلز کھانے سے بہن بھائی جاں بحق

لاہور(بیوروچیف)مضر صحت نوڈلز کھانے سے دو بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔مناواں کے علاقے میں گھر میں مبینہ طور پر مضر صحت نوڈلز کھانے سے دو کمسن بہن بھائی جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت 9 سالہ رافع اور11 سالہ مریم کے ناموں سے ہوئی۔اہلخانہ کے مطابق بچوں نے نوڈلز کھائے تھے جس سے ان کو الٹیاں آنا شروع ہوگئیں، طبیعت خراب ہونے پر بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں