112

پاکستان دوسرا مواصلاتی سیٹلائٹ آج خلا میں بھیجے گا

اسلام آباد (بیوروچیف)پاکستان آج 30 مئی کواپنا دوسرا جدید ترین مواصلاتی سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گا۔سرکاری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کے کامیاب لانچ کے بعد پاکستان کا جدید ترین مواصلاتی سیٹلائٹ پاکسیٹ ایم ایم 1، چین کے تعاون سے آج خلا میں بھیجا جائے گا۔سپارکو کے مطابق سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم 1 کو چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا جائے گا، جو پندرہ سال کے لیے ہوگا۔ پانچ ٹن وزنی یہ سیٹلائٹ جدید ترین مواصلاتی آلات سے لیس ہے۔سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق سپارکو ایم ایم 1 سیٹلائٹ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں