58

معمولی جھگڑے پر فائرنگ،3افراد شدید زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) غلام محمد آباد کے علاقہ مدینہ چوک میں معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان نے فائرنگ کر کے تین افراد کو بری طرح زخمی کر دیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروا دیا گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ غلام محمد آباد کے علاقہ مدینہ چوک کے قریب مبینہ ملزم احتشام عرف سنی کا کسی بات پر زین وغیرہ سے جھگڑا ہو گیا، بات گالم گلوچ سے آگے بڑھی تو ملزمان احتشام عرف سنی وغیرہ نے فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے زین ولد رمضان’ مبین ولد سرور اور ناصر ولد شریف بری طرح زخمی ہو گئے تو ملزمان ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ جبکہ مضروبان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا، پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ درخواست پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں