91

بہترین انتظامات’ وزیراعظم کی مریم نواز شریف کو شاباش

وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحی کے تین دن میں بہترین صفائی اور عوامی خدمت پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”ویل ڈن پنجاب” ، ویل ڈن مریم نواز”۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈرون کے استعمال سے نہر میں گندگی پھینکنے میں 80فیصد کمی قابل ستائش ہے، انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں عملے نے جس محنت سے کام کیا، قابل تعریف ہے آپ کو سلام پیش کرتا ہوں، وزیراعظم نے کہا امید ہے عوامی خدمت کا یہ معیار نہ صرف برقرار رہے گا بلکہ اس میں مزید بہتری آئے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ان کی ٹیم کو جو شاباش دی ہے وہ انکی محنت کا صلہ ہے بلاشبہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنی نگرانی میں عید کے موقع پر عید صفائی مہم کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے گرینڈ آپریشن شروع کروایا 36اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں پورے پنجاب کی انتظامیہ سڑکوں پر نکل آئی انتظامیہ کے حکام نے بسوں میں ہڑتال شروع مسافروں سے زائد کرائے وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں کیں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں سے کرایہ واپس لیکر سواریوں کو دیا گیا وزیراعلیٰ کی ہدایت پر گاڑیوں کی فٹنس چیک کی گئی اوورلوڈنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئیں، جبکہ ڈپٹی کمشنرز کے زیرانتظام چلنے والے ادارے کے عملہ صفائی نے عید کے تینوں دن انتہائی فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کا کام مکمل کیا، گلیوں’ محلوں’ بازاروں’ چوکوں’ سڑکوں پر کسی قسم کی گندگی نہیں پھیلنے دی گئی شہریوں کو ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے شہریوں کو جانوروں کی آلائشیوں کے اکٹھا کرنے کیلئے بیگز فراہم کئے گئے تھے جن میں آلائشیں اکٹھی کر کے گھروں کے باہر یا اس مقصد کیلئے قائم پوائنٹس پر رکھی گئی تھیں جہاں سے عملہ صفائی وقفے وقفے سے آلائشیں اُٹھا کر ان کو ٹھکانے لگاتا رہا اس اقدام سے کسی گلی کوچے چوک’ روڈ پر کوئی گندگی نہیں جمع ہوئی انتظامیہ کی بہترین حکمت عملی سے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا گیا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تین روزہ خصوصی صفائی مہم میں شامل عملے کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کیا، وزیراعلیٰ نے عید صفائی مہم کی تمام ٹیم کو شاباش پنجاب کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے عوام کی مثالی خدمت کر کے ستھرا پنجاب کی نئی تاریخ لکھ دی ہے شدید گرمی میں جس طرح آپ نے عوام کی خدمت کی وہ قابل تعریف او قابل فخر ہے،، فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع’ ٹوبہ ٹیک سنگھ’ جھنگ’ چنیوٹ’ فیصل آباد میں بھی کمشنر سلوت سعید’ ڈپٹی کمشنر عبداﷲ نیئر شیخ’ میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر اور دیگر ضلعی انتظامی افسران خصوصاً ایف ڈبلیو ایم سی کے سربراہ رئوف احمد اور ان کی ٹیم نے دن رات محنت کر کے شہر کو صاف ستھرا بنانے میں اہم کردار ادا کیا عید گاہوں کی صفائی گلی محلوں’ چوکوں’ سڑکوں کی صفائی کا بہترین انتظام کیا گیا ایم ڈی واسا عامر عزیز اور ان کی ٹیم نے سیوریج اور پینے کے پانی کی سپلائی کے لیے بہترین انتظامات کئے جس پر شہریوں نے ایم ڈی واسا اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا فیصل آباد میں قیام امن کیلئے ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر عابد خان’ سی پی او کامران عادل’ ٹائون ایس پیز اور تمام پولیس اسٹیشنز کے ایس ایچ او صاحبان نے بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کیں شہریوں کے جان ومال کی حفاظت سمیت عیدگاہوں’ مساجد اور اقلیتی عبادتگاہوں کی سکیورٹی کے مثالی انتظامات کئے شہریوں نے پولیس کی جانب سے ہر ممکن سکیورٹی فراہم کرنے پر اعلیٰ پولیس حکام کا شکریہ ادا کیا ہے کہ تفریحی پارکوں میں بچوں وخواتین کو تحفظ فراہم کیا گیا،، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر کی انتظامیہ کی طرف سے بہترین صفائی انتظامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا گیا پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ کی امیدوں پر پورا اتر کر یہ ثابت کر دیا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ساتھ عوامی خدمت کے لیے قدم سے قدم ملا کر چلیں گے جس کا عملی مظاہرہ عید کے تینوں دنوں میں کر دکھایا ہے وزیراعلیٰ پنجاب بلاشبہ ایک اچھی وزیراعلیٰ کا کردار ادا کر رہی ہیں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کی کارکردگی کو دیکھ کر ہی ان کو شاباش دی ہے امید ہے وزیراعلیٰ کی قیادت میں پنجاب حکومت آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں