56

تربیلا ڈیم تباہی کے دہانے پر ،پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت50فیصد کم

اسلام آباد(بیورو چیف) تربیلا ڈیم خطرناک تباہی کے دہانے پر،،دو کلو میٹر سے بھی کم فاصلے پر موجود مٹی اور ریت کا بڑا پہاڑ ڈیم کی طرف سرکنے لگا،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 50 فیصد سے زائد تک کم ہوگئی،ڈیم سے مٹی نکالنے کیلئے 15 ارب ڈالر چاہئیں جبکہ سردست مٹی نکالنے کا کوئی نظام بھی نہیں واپڈا حکام اور ماہرین نے ہاتھ کھڑے کردئیے،وزارت آبی وسائل کے مطابق داسو اور بھاشا ڈیم بننے کے بعد تربیلا ڈیم میں مٹی اور ریت کا ملبہ کم ہوگا تاہم کروڑوں ٹن اور 3 کلو میٹر پر محیط مٹی اور ریت کے پہاڑ کی صفائی ناممکن ہے، مٹی اور ریت کے ملبے سے تربیلا ڈیم بھر رہاہے صفائی اور مرمت کیلئے فنڈز مختص نہیں کئے گئے تو تربیلاپاور ہائوسز چوک کر جائینگے جبکہ چوتھا اور پانچواںتوسیعی منصوبے بھی بیکار ہوجائیگا، ماہرین کے مطابق اگر فنڈز مختص ہوں تو تربیلا سے ریت اور مٹی نکالنے کیلئے فوری طور پر ٹنلز پر کام شروع کیا جاسکتا ہے اور اس کیلئے الگ سے ٹنل بنانا ہوگی، صرف تربیلا ڈیم سے ریت اور مٹی نکالنے کیلئے ایک اندازے کے مطابق 15ارب ڈالر کا خرچہ ہے ہائیڈرو گرافک سروے 2017 کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں 37.42فیصد سے 40.58 تک کمی ہوگئی تھی جو مزید بڑھ کر 50 فیصد تک ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں