57

نان فائلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمند کرنے پر غور

اسلام آباد (بیوروچیف) میڈیا رپورٹس کے مطابق، اب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حکومت نان فائلرز کے بینک اکائونٹس منجمد کرنے کا حتمی فیصلہ کرسکتی ہے۔میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ نان فائلرز کے بینک اکائونٹس منجمد کرنے کی تجویز اصل فنانس بل 2024 کا حصہ تھی لیکن اسے منظور نہیں کیا گیا۔ایسے کیسز میں جہاں نان فائلرز نوٹسز کا جواب نہیں دے رہے، حکومت ان کے بینک اکائونٹس کو منجمد کرنے کی تجویز پر غور کرسکتی ہے۔ اگر حکومت نے یہ فیصلہ کیا تو نان فائلرز کے اکائونٹس اس وقت تک منجمد رہیں گے جب تک کہ وہ ایکٹو ٹیکس دہندگان کی فہرست (اے ٹی ایل) میں شامل نہ ہو جائیں۔ اگر یہ تجویز ترمیم شدہ فنانس بل 2024 کا حصہ بنی تو ایف بی آر ایک انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کرے گا جس کے تحت بینک اکانٹس منجمد کرنے کے لیے نان فائلرز کے ناموں کی فہرست تیار کی جائے گی۔علاوہ ازیں، ترمیم شدہ فنانس بل 2024 کے تحت موبائل فونز کی درآمد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی جگہ فکسڈ سیلز ٹیکس مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، فکسڈ سیلز ٹیکس کتنا ہوگا، اس کا انحصار درآمد شدہ موبائل فونز کے برینڈز پر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں