32

چیف آفیسرکارپوریشن کوتجاوزات کیخلاف آپریشن پرخراج تحسین

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ہم چیف کارپوریشن آفیسر زبیر وٹو’ایم او ار محمدامجدپنسوتہ اور ان کی پوری ٹیم کی تجاوزات کے خلاف شروع کی گئی مہم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو سخت گرمی اور حبس کے ماحول میں بھی شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے میں کوشاں ہیں’ ان خیالات کا اظہار میاں محمد آصف سینئر نائب صدر سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ)’ صدر گول گھی بازار نے بھوانہ بازار’ ریگل روڈ’ جھنگ بازار’ گول الیکٹرونکس’ راجباہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف ہونے والے آپریشن کے موقع پر کیا’ انہوں نے چیف آفیسر کارپوریشن زبیر وٹو سے مطالبہ کیا کہ تجاوزات کے خلاف ایسے آپریشن باقی بازاروں میں بھی تیز کئے جائیں تاکہ بازاروں کا حسن واپس آ سکے اور شہری اطمینان سے خریداری کر سکیں’ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کی وجہ سے آٹھ بازاروں’ گول بازاروں اور ان سے ملحقہ گلیوں میں پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے’ آٹھ بازاروں کی تاجر تنظیموں کے منتخب عہدیداروں کا ہرممکن آپ کے ساتھ ہے’ طے شدہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور انہیں بھاری جرمانے کئے جائیں’ تاجر برادری تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپ کے ساتھ ہے’ ہم کارپوریشن ٹیم سیکٹر نمبر15 انسپکٹر جاوید سندھو’ محمد افتخار’ رانا اکرام حسین’ میاں محمد سعید’ شیخ قیصر ضیا کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی محنت سے فٹ باتھوں کو مکمل طور پر خالی کرایا گیا ہے اور قبضہ میں لیا گیا سامان کارپوریشن کے سٹور میں جمع ہوا ہے’ ہم بھتہ خوری کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں چیف آفیسر کارپوریشن زبیر وٹو کی تجاوزات کیلئے شروع کی گئی مہم کو سراہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں