66

تھانہ کھرڑیانوالہ نے مغیوں کو12گھنٹوں میں بازیاب کروالیا

جڑانوالہ(نامہ نگار) پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ نے مغوی2سگے بھائیوں کو12گھنٹوں میں بازیاب کروا کر ورثا کے حوالہ کر دیا ہے،تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 266 ر-ب کے رہائشی مقصود نے پولیس کو بتایا کہ سائل کے 2 بیٹے شکیل اور عقیل جامع مدرسہ لاہور روڈ سے اغوا ہو گئے ہیں جس پر پولیس نے مغویان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 1330 درج رجسٹرڈ کیا 2 سگے بھائیوں کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ٹاون ملک عابد حسین ظفر نے ڈی ایس پی سرکل کھرڑیانوالہ نصراللہ بھٹی،ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیں پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے 12 گھنٹوں میں 2 سگے بھائیوں کو 74 ر-ب سٹاپ سے بازیاب کروا کر ورثا کے حوالہ کر دیا ہے ایس پی ٹاون نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نقد انعام و تعریفی اسناد سے نوازا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں